ستوکیتلہ پولیس کی کارروائی ، کال سینٹرز پر وارداتیں کرنے والا 7 رکنی گروہ گرفتار

ایس ایچ او ذوالقرنین ناز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے 10لاکھ روپے نقدی ،لیپ ٹاپ موبائل فونز و دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے ، جبکہ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ 4پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ستوکیتلہ پولیس نے سائنسی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایف آئی اے ٹیم بن کر کال سینٹرز میں وارداتیں کرنے والا 7رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی سدرہ خان کی سربراہی میں ستوکیتلہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں وقاص ، زاہد مبشر، عباس اور حارث وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پرھیے

پاکپتن میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

پولیس حکام کے مطابق ملزمان رات گئے پوش علاقوں میں واقع کال سینٹرز پر ریڈ کرتے تھے ، ملزمان نے چند روز قبل پی آئی اے روڈ پر واقع کال سینٹر پر واردات کی تھی ، ملزمان نے کال سینٹر کے عملہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا۔

اے ایس پی سدرہ خان کا کہنا تھا کہ ملزمان واردات کے دوران 10لاکھ روپے نقدی، لیپ ٹاپ ، موبائل فونز ،کمیرہ جات و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

سدرہ خان کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے فوری بعد ستوکیتلہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ، اور سائنسی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے 10لاکھ روپے نقدی ،لیپ ٹاپ موبائل فونز و دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے ، جبکہ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ 4پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

زوالقرنین ناز ایس ایچ او ستوکیتلہ تھانہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی صدر وقار کھرل نے ایس ایچ او ستوکیتلہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ تحاریر