عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پر کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج

جمشید کوارٹرز پولیس تھانے نے درخواست گزار محمد اقبال کی درخواست پر حسان نیازی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیاہے۔

کراچی: سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کے خلاف لوگوں کو قومی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے پر کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ واقعہ کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ستوکیتلہ پولیس کی کارروائی ، کال سینٹرز پر وارداتیں کرنے والا 7 رکنی گروہ گرفتار

پاکپتن میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

جمشید کوارٹرز پولیس تھانے نے درخواست گزار محمد اقبال کی درخواست پر حسان نیازی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیاہے۔ ایف آئی آر کے مطابق کے مطابق حسان نیازی لوگوں کو قومی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے میں ملوث ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بدامنی کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق حسان نیازی نے سوشل میڈیا کی ایک ویڈیو میں لوگوں کو قومی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے ساتھ ساتھ بدامنی کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حسان نیازی کے بیان بعد عوام میں ناراضگی اور غصہ پایا جاتا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ حسان نیازی نے اپنے ویڈیو بیان میں ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو کسی حاجی یا حافظ کا خیال نہیں رکھا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر