فیصل آباد: نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی خاتون بہن سمیت گرفتار
فیصل آباد کی مقامی پولیس نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر پیغمبر اسلام ہونے کا دعویٰ کرنے کے بعد توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
فیصل آباد میں خاتون نے مبینہ طور پر بنوت کا دعویٰ کیا ہے، جس کے فوری بعد اسے اس کے گھر سے حراست میں لے لیا گیا۔ خاتون کی شناخت ثناء اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کے گھر کے باہر موجود لوگوں کا مطالبہ تھا کہ خاتون کو ان کے حوالے کیا جائے تاکہ فوری انصاف کردیا جائے۔ تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو سخت پولیس حفاظت میں حراست میں لے لیا۔
سی پی او فیصل آباد ناصر علی رضوی کے مطابق خاتون کو دیگر دو افراد کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی خاتون کی بہن ہے۔ انہوں نےبتایا کہ ایک ڈاکٹر نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا اور پورا واقعہ بیان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے اپنے خلاف الزامات کا سامنا کرنے کے لیے جج کے سامنے پیش کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد کی رہائشی خاتون کا اینکر جمیل فاروقی پر ریپ کی کوشش کا الزام
ساڑھے 12 کروڑ رشوت کا معاملہ: مونس الہیٰ کے فرنٹ مین زبیر خان گرفتار
پاکستان میں رائج توہین مذہب کے الزام میں ملکی قوانین کے تحت سزائے موت ہو سکتی ہے۔
خاتون کی جانب سے نبوت کے جھوٹے دعوے کے بعد ملک کے مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ خاتون کی دعوے کی مذمت بھی کی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ توہین رسالت ملک میں ایک انتہائی حساس معاملہ ہے اور جس پر بھی اسلام یا اس کے پیغمبرﷺ کی توہین کا الزام ہو اسے سزائے موت سمیت سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔