عید کے موقع جڑواں شہروں میں چوری اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں رپورٹ

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق عیدالفطر پر اپنے آبائی علاقوں کو گئے پردیسیوں کے گھروں پر چوروں نے جھاڑو پھیر دیا۔ لاکھوں روپے اور طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہو گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں عید کے موقع پر چوروں اور ڈاکوؤں نے خوب عیدی کمائی، چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتیں رپورٹ، عید پر آبائی گھروں کو جانے والے پردیسیوں کے گھر کا صفایا کردیا گیا۔

عید پر اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے پردیسیوں کے گھروں میں چوری کی درجنوں وارداتیں ہوئیں اور چور تسلی سے  پردیسیوں کے گھروں  کا صفایا کرتے رہے۔ عیدالفطر کے موقع پر متعدد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے 

کراچی: نوسربازوں نے ایجنسی کے اہلکار بن کر ترک شہری سے 12 لاکھ روپے لوٹ لیے

قمبر میں دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی اور بھتیجی کو قتل کردیا

راولپنڈی کے علاقے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے گلزار قائد میں چوروں نے 15 تولے سونا اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر گھر کا صفایا کردیا۔ تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڑ پر چور گھر کے تالے توڑ کر سونا اور نقدی لے اڑے۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقے منگٹال چوک میں چاند رات کو دکان میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ورکشاپ میں ڈکیتی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈاکو 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر باآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔

راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے نیو چاکرہ روڈ پر عید کے دن چوری کی واردات ہوئی۔ چورعید کے دن گھر کے تالے توڑ کر 10 تولے کے زیورات اور نقدی لیکر فرار ہوگئے۔

اسلام آباد کے تھانہ لوئی بھیر جی حدود میں پوش سوسائٹی میں تالے توڑ کر گھر کا صفایا کر دیا گیا۔ گھر معروف کاروباری شخصیت پاپا شکیل کے بیٹے کا بتایا جارہا ہے۔ واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو چوری کرتے اور گھر سے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کئی پردیسی جب عید کے بعد واپس آئے تو اپنی جمع پونجی لٹ جانے پر پریشان ہوگئے۔

متعلقہ تحاریر