چوہدری پرویز الہیٰ اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنے گھر پر پولیس کے غیرقانونی کارروائی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور پولیس نے ظہور الہیٰ پیلس کے اندر سے پتھراؤ، پیٹرول بم  پھینکنے پر 27 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پرویز الہیٰ سمیت 50 نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی کی  دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ، جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور پولیس کے غیرقانونی چھاپے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر 50 افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، یہ مقدمہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ظہور پیلس پر محکمہ اینٹی کرپشن کے چھاپے کے دوران پولیس پر پتھراؤ اور پیٹرول بم پھینکے کے تحت درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

عید کے موقع جڑواں شہروں میں چوری اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں رپورٹ

کراچی: نوسربازوں نے ایجنسی کے اہلکار بن کر ترک شہری سے 12 لاکھ روپے لوٹ لیے

مقدمہ لاہور کے غالب مارکیٹ تھانے میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

جمعہ کی رات پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم نے 11 بجے کے قریب پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اہلکاروں نے ظہور پیلس کی تین سے چار بار تلاشی لی گئی، تاہم اہلکار پرویز الہیٰ کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اینٹی کرپشن سی او کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تو گھر کے اندر موجود 40 سے 50 افراد نے ان پر پتھراؤ کیا۔

ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آگ لگانے کی نیت سے ٹیم پر پیٹرول بھی پھینکا گیا۔

ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران پرویز الٰہی موقع سے فرار ہو گیا، تاہم چھاپے کے دوران مزاحمت کرنے والے مبینہ شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دریں اثناء سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ رات اس رہائش گاہ پر چھاپے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی قانونی ٹیم کو اس سلسلے میں آئینی پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی قانونی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ، محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب ، پولیس اور دیگر کو کیس میں نامزد کریں۔

چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راون نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود پولیس نے غیر قانونی کارروائی کی۔ وکیل نے کہا کہ درخواست آج ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر