سی ٹی ڈی کراچی کی کارروائی ، کورنگی سے ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایم کیو ایم لندن کا گرفتار کارکن سیکورٹی اہلکاروں کے قتل میں مطلوب تھا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم وصی کو گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار کارکن ایم کیو ایم لندن کا سابق یونٹ انچارج ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم ایم کیو ایم کے رئیس ماما کی ہدایت پر کام کر رہا تھا جبکہ ملزم سیکورٹی اہلکاروں کے قتل میں پولیس کا کافی عرصے سے مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

ضلِ شاہ قتل کیس: فرخ حبیب، یاسمین راشد اور محمود الرشید کی عبوری ضمانتیں منسوخ

سوات کے اسکول میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق، 5 زخمی

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملزم 2009 سے 2014 تک یونٹ 74 کا انچارج رہا اور 2010 میں سی ٹی ڈی اہلکار دانش پارک کو زخمی کیا اور اس نے 2013 میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر کورنگی میں اے ایس آئی ندیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ 2014 میں ابراہیم حیدری میں ملزم وصی کی فائرنگ سے دو افراد شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر