کسٹمز انٹیلی جنس نے 30.3 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس پکڑلیں
بلوچستان میں کی گئی سب سے بڑی کارروائی میں 11کروڑ 42لاکھ کروڑ روپے مالیت کی غیرملکی برانڈز کی 42لاکھ 80 ہزار سگریٹس قبضے میں لی گئیں۔
کسٹمز انٹیلی نے ملک گیر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 دن کے دوران مختلف کارروائیوں مٰیں 30.3 کروڑ روپے کی مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس ضبط کرلیں۔
بلوچستان میں کی گئی سب سے بڑی کارروائی میں 11 کروڑ 42 لاکھ کروڑ روپے مالیت کی غیرملکی برانڈز کی 42 لاکھ 80 ہزارسگریٹس قبضے میں لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
مارکیٹ میں اسمگلڈ سگریٹس کی بھرمار، انتباہی نوٹ بھی غائب
پاکستان کسٹمز کے چھاپے، اسمگلڈ کپڑا، پٹرول، ڈیزل، گاڑیاں برآمد
سندھ بھر میں کی جانے والی 8 مختلف کارروائیوں میں 6 کروڑ 97 لاکھ روپے مالیت کی اعلیٰ معیار کی مختلف غیرملکی برانڈز کی 14لاکھ 20 ہزار 700 سگریٹس ضبط کرلی گئیں۔
اسی طرح پنجاب میں انٹیلی جنس بیس کارروائیوں کے دوران کسٹمز انٹیلی جنس نے7 کروڑ 53 لاکھ روپے مالیت کی 12 لاکھ 94 ہزار اسمگل شدہ سگریٹس برآمدکرلیں۔دریں اثنا خیبرپختونخوا میں بھی کسٹمز انٹیلی جنس نے 43 کروڑ 9 لاکھ روپے مالیت کی 11لاکھ 55ہزار اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کرلیں۔
یوں کسٹمزانٹیلی جنس نے 10روز کے دوران 30.3کروڑ روپے مالیت کی 81لاکھ 49ہزار700اسمگلڈ سگریٹس برآمد کرلیں۔حالیہ کارروائی کے بعد کسٹمز انٹیلی جنس کی مالی سال 23-2022 میں کی جانےوالی کارروائیوں میں ایک ارب 32کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کی 3کروڑ 39 لاکھ 94 ہزار 850 سگریٹس برآمد کرچکی ہے۔