ملک کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس کے سربراہ کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ
ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ عمران اسلم بدھ کی رات 10 بجے سے لاپتہ ہیں، خدشہ ہے کہ انہیں نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے ہیں، منیجر کا ایئرپورٹ تھانے کو دی گئی درخواست میں موقف
پاکستان کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس کے سربراہ عمران اسلم کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لاپتہ ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایئر ٹیکسی سروس کے سربراہ عمران اسلم کے منیجر تصدق حسین کی جانب ائیرپورٹ تھانے کو عمران اسلم کے لاپتہ ہونے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی: بااثر بلڈر سے بھتہ مانگنے پر ایس بی سی اے کے 3 سینئر انسپکٹرز گرفتار
کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر 61 افراد قتل، 289 زخمی ہوگئے
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ عمران اسلم بدھ کی رات 10 بجے سے لاپتہ ہیں، خدشہ ہے کہ انہیں نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمران اسلم کے منیجر تصدق حسین کی درخواست پر واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔