ٹک ٹاکر عائشہ کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، روزنامہ جنگ نے من گھڑت خبر شائع کردی

لاش اسپتال لانے والا جوڑا تاحال مفرور۔ متوفیہ کا شوہر اور ساس زیرحراست، والد کی آج کراچی آمد متوقع، روزنامہ جنگ کی متوفیہ عائشہ، مینار پاکستان پربے آبرو ہونے والی عائشہ اکرام اور لتا کے گانے پر رقص سے مشہور ہونےوالی عائشہ کو ایک ہی لڑکی ثابت کرنیکی بھونڈی کوشش

کراچی کے جناح اسپتال میں ہفتے کی صبح   مردہ حالت میں لائی گئی خاتون ٹک ٹاکر کی لاش کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔لاش اسپتال لانے والے جوڑے کا تاحال سراغ  نہیں مل سکا۔

پولیس نے متوفیہ کے  شوہر اور ساس کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب روزنامہ جنگ نے کیس کے حوالے سے من گھڑت خبر شائع کردی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈانس پارٹی میں نشے کی زیادتی سے ہلاک ٹک ٹاکر عائشہ سے متعلق حقائق سامنے آگئے

راولپنڈی میں 12 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ 3 رشتیداروں کی  اجتماعی زیادتی

کراچی پولیس ڈیفنس کے بنگلےمیں   پارٹی کے دوران پراسرار حالات میں  مرنے  والی ٹک ٹاکر عائشہ کی لاش جناح اسپتال  لانے والے جوڑے  کوتاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے  تاہم  21 سالہ عائشہ کی ساس اور شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایس ایس پی  جنوبی اسد  رضا نے بتایا کہ خاتون اور اس کے بیٹے کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے تاکہ لاش اسپتال چھوڑ کر فرارہونے والے  لاپتہ جوڑے  کا سراغ لگایا جاسکے۔

تفتیش کاروں نے دعویٰ کیا تھا کہ خاتون نے ڈیفنس فیز II کے ایک گھر میں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں مبینہ طور پر منشیات کی زیادتی سے اس کی موت ہوگئی۔

ایس ایس پی نے اتوار کو ڈان کو بتایا کہ اس گھر میں کوئی نہیں رہتا تھا کیونکہ مالک لاہور میں مقیم تھا تاہم پولیس کو معلوم ہوا کہ گھر کو بعض تقریبات کے انعقاد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ متوفیہ کی ساس اور اس کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد کو اوکاڑہ میں ٹریس کیا تھا اور انہیں لاش لینے کے لیے یہاں آنے کو کہا تھا،ان کی آج  کراچی آمد متوقع ہے۔

ایس ایس پی جنوبی  نے مزید کاکہ متوفیہ کے والد نےقانونی اور فوجداری کارروائی کی  خواہش ظاہر کی توپولیس   ایف آئی آر درج کرے گی۔

دوسری جانب سے روزنامہ جنگ کے رپورٹر اسد بن حسن نے ڈیفنس کے بنگلے میں پراسرار حالت میں مرنے والی عائشہ کے کیس کے حوالے سے من گھڑت خبر شائع کردی۔

روزنامہ جنگ  کے رپورٹر نے  ڈیفنس میں مرنے والی ٹک ٹاکر عائشہ، مینار پاکستان پربے آبرو ہونے والی عائشہ اکرام اور لتا کے گانے پر رقص سے مشہور ہونےوالی عائشہ کو ایک ہی  لڑکی ثابت کرنیکی  کوشش کی ہےتاہم تینوں خواتین  کی شکل و صورت اوررنگ و روپ میں واضح  فرق موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر دستیاب تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتاہے کہ ڈیفنس میں مرنے والی ٹک ٹاک عائشہ  صاف رنگت اور درمیانی جسامت کی مالک تھی جبکہ مینار پاکستان پر پیش آئے واقعے  سے مشہور ہونے والی عائشہ اکرم بھاری جسامت کی مالک اور لتامنگیشکر کے  گانے پر رقص سے مشہورہونےوالی کراچی کی رہائشی ٹک ٹاکر عائشہ دبلی پتلی اور سانولی رنگت کی مالک ہے۔

متعلقہ تحاریر