پاکستان مسلم لیگ زیڈ کے سربراہ اعجاز الحق کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج
درج مقدمے میں ملزم پر 1.08 ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ہفتہ کے روز پاکستان مسلم لیگ ضیاء (پی ایم ایل-ز) کے سربراہ اعجاز الحق کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے نتائج کی بنیاد پر شروع ہونے والے اس کیس میں سابق اراکین اسمبلی غلام مرتضیٰ اور غزالہ شاہین سمیت 23 افراد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما عبدالباسط کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا
ایف آئی اے نے اسرائیل میں رہنے اور کام کرنے پر 5 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا
درج مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان 1.08 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اسکیم میں ملوث تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اعجاز الحق سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا گیا ہے مگر ابھی تک گرفتاری کوئی عمل میں نہیں آئی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں جیسے ہی شواہد اکٹھے ہوتے ہیں ، گرفتاری کےلیے وارنٹ حاصل کرلیے جائیں گے۔