لاہور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ملزمان کی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
خاتون اور مرد پیشی کے لیے عدالت میں آئے تھے کہ ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے احاطے میں مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے دو ملزمان مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔
پولیس حکام اور عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جانب خاتون اور مرد پیشی کے لیے عدالت میں آئے۔ گھات میں بیٹھے ملزمان نے خاتون اور مرد کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی ، جس سے دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان مسلم لیگ زیڈ کے سربراہ اعجاز الحق کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما عبدالباسط کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا
فائرنگ کی آواز سنتے ہیں پولیس کی بھاری نفری نے عدالتی احاطے کو گھیرے میں لیا، اور فرار کی کوشش کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون اور مرد کو نو گولیاں لگیاں جن کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا ساخسانہ لگتا ہے ، تاہم مزید تفتیش شروع کردی کی گئی ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔