نجی اسکول کے مالک کی تین سگی بہنوں سے مبینہ زیادتی

ملزم پر نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔

فیصل آباد میں ایک نجی سکول کے مالک نے مبینہ طور پر تین بہنوں سے زیادتی کی اور انہیں فحش تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا۔

ڈان اخبار کے مطابق دو متاثرہ بہنیں نجی تعلیمی ادارے میں  پڑھاتی تھیں جبکہ تیسری بہن اسکول میں زیرتعلیم تھی۔ اسکول مالک پرالزام ہے کہ اس نے بہنوں سے زیادتی کی اور اس کے پاس لڑکیوں کی نازیبا تصاویراورویڈیوز ہیں جس کےذریعے وہ انہیں بلیک میل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زیادتی کے ملزمان کو انجام تک پہنچانے کے لیے بل منظور

متاثرہ لڑکیوں کے بھائی نے بتایا کہ ملزم نے اس کی بہنوں کو پولیس رپورٹ درج کروانے کی صورت میں قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی۔ درخواست گزار نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ سکول کے مالک نے ایک  لڑکی کا جعلی نکاح نامہ بھی بنوارکھا ہے۔

پولیس نے افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ تحاریر