مردان میں سنگدل ماں نے 3ماہ کے لخت جگر کو ذبح کردیا

پولیس نے سنگدل ماں کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ خاتون نے  اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ سنگدل ماں نے 3 ماہ کے لخت جگر کو بلڈ کینسر کا مریض ہونے کے شبہے میں ذبح کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

صحافی اطہر متین کا مبینہ قاتل خضدار سے گرفتار

ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ ریپ کےالزام میں پھر گرفتار،حریم شاہ کاشدیدردعمل

پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹائپ ڈی ہسپتال لوند خوڑ منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق بچہ کچھ روز سے بیمار تھا جسکی وجہ سے مقتولہ کو شک تھا کہ وہ بلڈ کینسر میں مبتلا ہے ۔

پولیس نے سنگدل ماں کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ خاتون نے  اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل ملزمہ کے دو بیٹے بلڈ کینسر کی وجہ سے جاں بحق ہوگئےتھے۔ملزمہ کا شوہرمحنت مزدوری کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔

متعلقہ تحاریر