لاہور میں قانون شکن ڈرائیور کو ڈرامے بازی مہنگی پڑگئی، مقدمہ درج
پٹرولنگ افسر نے دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر کار سوار کو روکا تو اس بحث و تکرار شروع کردی اور اسکا ساتھی سڑک پر لیٹ گیا

لاہور میں قانون شکن ڈرائیور چالان کیے جانے پر ڈرامے بازی پر اتر آیا۔
قانون شکن ڈرائیور نے کاغذات طلب کرنے پر پٹرولنگ افسر سے بحث و تکرار اور وڈیو بنانا شرو ع کردی جبکہ اس کا ساتھی سڑک پر لیٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیے
رحیم یار خان میں گھریلو ناچاقی پر خاتون سب انسپکٹر کی خودکشی
نیب نے سابق جنرل احسن سلیم حیات کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
پٹرولنگ آفیسر نے کینال روڈ پرشاہ دی کھوئی کے قریب کار سوار کو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر روکا۔کاغذات طلب کرنے پر قانون شکن ڈرائیور نے بحث و تکرار اور ویڈیو بنانا شروع کردی جبکہ اس کے ساتھی محمد خان نے سڑک پر لیٹ کر روڈ بلاک کردیا۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا جس کے بعد پولیس نے ملزمان کیخلاف روڈ بلاکنگ، کارسرکار میں مداخلت اور خودکشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
سی ٹی او نے لاہور میں قانون شکن ڈرائیور کا جارحانہ رویہ برداشت کرنے پر وارڈن کو شاباش بھی دی۔منتظر مہدی نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے،قانون کی پاسداری میں انہی کا فائدہ ہے۔









