لاہور ہائیکورٹ میں وکلاکے ہاتھوں سب انسپکٹر کے قتل پر وکلا بھی سراپااحتجاج

ایسی حرکتوں کا کبھی کوئی جواز نہیں بن سکتا، ایڈووکیٹ ایمان مزاری:ہمارے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں،ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی

لاہور ہائیکورٹ  کے احاطے میں وکلا گردی کے نتیجے میں جان کی بازی  ہارنے والے پولیس سب انسپکٹر کے حق میں وکلا بھی بول پڑے۔

سماجی کارکن اور وکیل ایمان حاضر مزاری اور خدیجہ صدیقی نے  سب انسپکٹر سلیمان کو انصاف دلانےکیلیے آواز بلند کردی۔

یہ بھی پڑھیے

کیا وزیراعظم شہبازشریف ناظم جوکھیو کی بیوہ کو انصاف دلوا پائیں گے؟

کمالیہ میں ڈاکو راج قائم ، شہری ساڑھے 3 لاکھ روپے سے محروم ہوگیا

ایمان حاضر مزاری نے  لاہورہائیکورٹ میں پیش آئے واقعے پربینش عزیر کے  ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وکلا کے ہاتھوں سب انسپکٹر سلمان  کے قتل کی شدید مذمت کرتی ہوں ، ایسی حرکتوں کا کبھی کوئی جواز نہیں بن سکتا۔

خاتون وکیل خدیجہ صدیقی نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ  گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں ضمانت خارج ہونے پر سب انسپکٹر سلیمان  کو مخالف وکیل اور ملزمان نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کر دیا ۔ کوئی ہنگامہ، کوئی میڈیا کوریج، کوئی مذمت؟ہمارے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں ۔

متعلقہ تحاریر