اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی ، پی ٹی آئی کے جلسے سے پستول بردار شخص گرفتار

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کی شناخت خیبر پختون خوا کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ملازم کے طور پر ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسہ گاہ میں سے ایک شخص سے پستول برآمد، جلسہ گاہ کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ۔  اسلحہ بردار شخص کے پی کے ، پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہے۔

اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے لیے  جلسہ گاہ کے داخلی راستے سے ایک شخص اسلحہ کے ساتھ گرفتار ہوا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے سیکورٹی کو مزید الرٹ کرنے کا احکامات جاری کردئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بہاولنگر میں بااثر افراد کا تھانے میں لیڈی ڈاکٹر  پر تشدد، ایس ایچ او تماشہ دیکھتا رہا

طورخم بارڈر: واپسی کی اجازت نہ ملنے پر افغان باشندے نے خودکشی کرلی

پولیس حکام کے مطابق چیکنگ میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اس طرح کے مزید افراد بھی موجود ہو سکتے ہیں۔ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ عوام کی جان و مال کی حفاطت اسلام کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے چیکنگ پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چیکنگ کے دوران کسی بھی شخص سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ جلسے کے منتظمین سے گزارش ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ خطرات اندرونی بھی ہوسکتے ہیں چاہے کوئی اپنے آپ کو سرکاری ملازم بھی ظاہر کرے پھر بھی سیکورٹی چیک کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات اس کے علاوہ ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کی طرف سے ڈی آئی جی آپریشنز کوہدایت کی گئی ہے کہ تمام گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے۔ پولیس حکام کے مطابق کوئی بھی گاڑی بغیر چیکنگ کے جلسہ گاہ کے قریب نہیں جانی چاہیے۔ خواتین کی چیکنگ کے لئے مزید خواتین پولیس اہلکار تعینات کردی گئی ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پریڈ گراؤنڈ جلسہ میں ایک شخص سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام نے جلسہ گاہ انٹری پوائنٹ پر غنی نامی شخص سے اسلحہ برآمد کیا۔ اسلحہ بردار شخص کے پی کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہے۔ اس شخص کے قبضے سے تیس بور پسٹل، دس راؤنڈ برآمد ہوئے ۔ اسلحہ بردار شخص گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ تحاریر