اسلام آباد میں باحجاب خاتون  سرعام جنسی ہراسانی کا شکار

افسوسناک واقعہ سیکٹر آئی 10 میں پیش آیا، راہ چلتی خاتون کو عقب سے آنے والے شخص نے ہراسانی کا نشانہ بنایا، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، سینئر صحافی حامد میر کی اوباش شخص کی نشاندہی کی اپیل

اسلام آبادکے میں اوباش شخص نے باحجاب خاتون  کو سرعام جنسی ہراسانی کا نشانہ بناڈالا۔سیکٹر آئی 10میں پیش آئے واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ وڈیو پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی سیکریٹری اطلاعات زوبیہ خورشید راجہ سمیت مختلف ٹوئٹر اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بیٹی کی بینائی کیلیے مجبور باپ گولڈن مین بن گیا

سزا سے 6 برس زیادہ قید کاٹنے قیدی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا

 زوبیہ خورشید راجہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں پیش آیا ہے۔انہوں نے اسلام آباد پولیس  سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باحجاب خاتون پیدل جارہی تھیں کہ عقب سے دوڑ کر آنے والے شخص نے انہیں دبوچ لیا، خاتون نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو وہ شخص انہیں دکھا دیکر فرار ہوگیا۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے بھی اس وڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  یہ تصویر سب مردوں کے لئے ایک چیلنج ہے ہمیں اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کی خاطر اس شخص کو ڈھونڈ کر عبرت کی مثال بنانا چاہئیے ورنہ کل کو یہی واقعہ آپکے گھر کے سامنے بھی ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف زئی نے اس وڈیو کو شیئر کیا تو ایک بھارتی صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ  جسمانی تشدد یا ہراسانی کا اس سے کوئی تعلق نہیں کہ  عورت نے کیا پہن رکھا ہے  یا وہ کیسی دکھ رہی ہے۔ یہ کلی طور پر مرد کی سوچ پر منحصر ہے کہ وہ اسے کس نظر سے دیکھ رہا ہے۔لہٰذا یہ بہتر ہے کہ  ہم عورتوں کے لباس پر توجہ دینے کے بجائے مردوں  کی تربیت پر توجہ دیں۔

متعلقہ تحاریر