دوسروں کی جان لینے کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاکر عزتیں بھی تاراج کرنے لگے

ٹک ٹاکر تیمور نے شادی کے بہانے جہلم کی لڑکی کو لاہور بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

لاہور: ٹک ٹاک بنانے کے دوران دوسروں کی جان لینے کے ساتھ ساتھ اب ٹک ٹاکر دوسروں کی عزتیں بھی تاراج کرنے لگے، بدھ کے روز معروف ٹک ٹاکر تیمور نے اپنی ایک مداح لڑکی کی عصمت دری کردی۔

تفصیلات کے مطابق زینب نامی لڑکی کو ٹک ٹاک بنانے والے تیمور نامی لڑکے نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر دوست بنانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

انسداد دہشتگردی کی عدالت سے نذیر چوہان کی ضمانت منظور

ڈیفنس کی عمارت میں نوجوان کی پراسرار ہلاکت ، خودکشی یا قتل؟

ملزم لڑکے تیمور نے لڑکی زینب سے دوستی کی جو جہلم شہر کی رہائشی تھی۔

تیمور لاہور کے علاقے مغل پورہ کا رہائشی ہے جس نے متاثرہ لڑکی کو شادی کے بہانے جہلم سے اپنے شہر بلایا تھا۔

متاثرہ لڑکی ٹک ٹاکر تیمور کے جھوٹے دعوؤں میں پھنس گئی جس نے اسے لاہور کے ایک ہوٹل میں رکھا۔

پولیس نے بتایا کہ مقامی ہوٹل میں اس کے قیام کے دوران ملزم نے اس کا فائدہ اٹھایا اور اس کی عصمت دری کی۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ٹک ٹاکر تیمور کے خلاف سول لائنز تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ جو ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر