لکی مروت میں پولیس پر حملہ، ایک اہلکار زخمی ، حملہ آور ہلاک

لکی مروت میں پولیس پارٹی پر مسلح افراد کا حملہ ، ایک اہلکار زخمی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے حملہ تھانہ حدود سرائے نورنگ میں کیا ، فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جس کو بعد ازاں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

دوسروں کی جان لینے کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاکر عزتیں بھی تاراج کرنے لگے

بچیوں کو جنسی ذیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ صف ملزم گرفتار

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ انکو حملے کا نشانہ بنایا گیا.

پولیس آفیشلز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی موٹرسائیکل بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

حملے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ واقعہ کی مزید تفشیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر