فیصل آباد: تاجر کا شادی سے انکار پر بیٹی کی دوست کو اغوا کرکے بہیمانہ تشدد
ملزم شیخ دانش اور اسکی بیٹی انا شیخ نے مسلح افراد کے ہمراہ بی ڈی ایس فائنل ایئر کی طالبہ خدیجہ کو بھائی سمیت گھر سے اغوا کیا، گھر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا، بال کاٹے، بھنویں مونڈیں، چپلیں اور جوتے چٹوائے، آبرو ریزی کا نشانہ بھی بنایا، واقعے کی وڈیو وائرل کردی، مقدمہ درج، 6ملزم گرفتار
فیصل آباد کے معروف تاجر شیخ دانش نےشادی سے انکار پر بیٹی کی دوست میڈکل کی طالبہ خدیجہ کواسکے بھائی سمیت مسلح افراد کے ہمراہ گھر سے اغوا کیااور اپنے گھرلے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ چپلیں اور جوتے چٹوائے، سر کے بال کاٹے اور بھنویں موڈ دیں اورآبرو ریزی کا نشانہ بھی بنایا۔
ملزمان نے طالبہ کو ذلیل و رسوا کرکے سبق سکھانے کیلیے اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔پولیس نے طالبہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے شیخ دانش اور اس کی ملازمہ سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کرلیا تاہم شیخ دانش کی بیٹی انا کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کی خاتون پر پستول تاننے والا پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر نوکری سے فارغ
موٹر وے ایم 5 پر آئل ٹینکر سے ٹکرا کر بس میں آگ بھڑک اٹھی ،20مسافر جاں بحق
یونیورسٹی ٹاؤن فیصل آباد کی رہائشی بی ڈی ایس فائنل ایئر کی طالبہ خدیجہ دختر غفور نے ویمن پولیس اسٹیشن فیصل آبادمیں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ شیخ دانش کی بیٹی شیخ انا علی کے ساتھ اسکول سے اسکی دوستی تھی جس کی وجہ سے اس کا شیخ دانش کے گھر آنا جانا تھا اور آپس میں گھریلو تعلق داری اور اعتماد کا تعلق تھا۔
طالبہ خدیجہ نے الزام عائد کیا کہ اس تعلق کی وجہ سے شیخ دانش نے اس میں دلچسپی لیتے ہوئے قربتیں بڑھانے کی کوشش کی اور اسکے گھر شادی کا پیغام بھجوادیاجس پر اس نے انکار کیا تو شیخ دانش نے اپنی بیٹی کے ذریعے اسے فون پر شادی کیلیے مجبور کرنا شروع کردیا اور انکار کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں جس کے باعث وہ خوفزدہ ہوگئی اور باپ بیٹی کے ساتھ تعلقات منقطع کردیے۔
فیصل آباد کے معروف بزنس مین شیخ دانش نے میڈکل کی طالبہ یونیورسٹی ٹاؤن کی رہائشی خدیجہ کو شادی سے انکار پر اسکے گھر سے بھائی سمیت اغواء کرکے اپنے گھر لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا@ShirazHassan @kirannaz_KN @HamidMirPAK @YusraSAskari @Xadeejournalist @NKMalazai @GFarooqi @HRCP87 pic.twitter.com/tVoUUEgWKB
— Dileep kumar (@Dileepkhatri25) August 16, 2022
متاثرہ طالبہ نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ 8اگست کی دوپہر ساڑھے 12 بجے شیخ دانش اور اسکی بیٹی انا علی مسلح افراد کے ہمراہ زبردستی اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اسکی والدہ، بھائی اور اسکے دوستوں کی موجودگی میں اسے لاتوں گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور زبردستی اس کے کمرے میں داخل ہوکر اس کے 2موبائل فون،5لاکھ روپے نقدی اور 2طلائی کڑے ہتھیالیے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان طالبہ اور اس کے بھائی کو زبردستی سیاہ ویگو میں اغوا کرکے اپنے گھر لے گئے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔شیخ دانش ،اسکی بیٹی اور ملازمہ نے خدیجہ کے سر کے بال کاٹے اور بھنویں موڈ دیں اور اسے چپلیں اور جوتے چاٹنے پر مجبور کیا اور اس تمام مکروہ فعل کی وڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس دوران شیخ دانش اسے کمرے میں لے گیا اور نیم برہنہ کرکے اس کے ساتھ اوورل سیکس کرتارہا اور وڈیو بناتا رہا۔طالبہ کے مطابق بعدازاں شیخ دانش نے اپنی بیٹی کے کہنے پر اسے اور اس کے بھائی کو چھوڑتے ہوئے دھمکی دی کہ وہ گھر جاکر بتائے کہ اسکی وڈیو ملزمان کے پاس ہے اگرانہیں 10 لاکھ روپے نہ دیے گئے تو وہ وڈیو وائرل کردیں گے۔طالبہ کے مطابق اس کے موبائل فونز،نقدی زیورات اب بھی ملزمان کے قبضے میں ہیں۔
واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ملزمان کو طالبہ پر تشدد کرتے ،سر کے بال کاٹے اور چپلیں چٹواتےہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔سوشل میڈیا واقعے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
فیصل آباد پولیس نے خاتون پر تشدد اور تذلیل کرنے والے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔سی پی او فیصل آباد کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔@fsdpolice https://t.co/4d4pDO5iX6 pic.twitter.com/2EMQcPHaUt
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 16, 2022
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری طور پر شیخ دانش اور اسکی ملازمہ ماہم سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کرلیا تاہم ایف آئی آر میں نامز د شیخ دانش کی بیٹی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔