پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد نے شہباز گل کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنما شہباز گل کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر نائن ایم ایم پستول رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے بغاوت کے مقدمے میں  گرفتار رہنما شہباز گل کے پارلیمنٹ لاجز میں واقع کمرے پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے اسلحہ اور سیٹلائیٹ ٹیلی فون سمیت مختلف اشیا برآمد ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد میں ایل پی جی کی اوور فلنگ پر رکشہ ڈرائیور قتل، خونی انقلاب دور نہیں

ضمانت منسوخ: اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل کو گرفتار کرلیا

اسلحہ کی برآمدگی پر شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس اسلحہ کا  لائسنس موجود ہے جو اُن کے ڈرائیور پاس ہوتا ہے۔

پولیس کے طلب کرنے پر شہباز گل لائسنس پیش نہ کر سکے۔ جس پر ان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر پستول رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شہباز گل نے کہا تھا کہ لائسنس ان کے ملازم کے پاس ہوتا ہے مگر وہ  ملازم اور نہ ہی اسلحہ لائسنس یا اجازت نامہ پیش کرسکے۔

مقدمہ کے مطابق شہباز گل نے لائسنس کے بغیر نائن ایم ایم پسٹل رکھنے کا جرم کیا۔

متعلقہ تحاریر