کراچی میں ڈاکو ڈکیتی کے نئے نئے طریقے ایجاد کرنے لگے

کلفٹن اور ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے خواتین کو ان کے قیمتی زیورات سے محروم کردیا۔ ڈاکو کٹر سے کاٹ کر طلائی زیورات لے گئے۔

ایک جانب کراچی پولیس ڈاکوؤں کے خلاف اپنی کارکردگی میں دکھانے میں بری طرح سے ناکام تو وہیں دوسری جانب ڈاکوؤں نے ڈکیتیوں کے لیے نئے نئے طریقے ایجاد کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران کلفٹن اور ڈیفنس جیسے پوش علاقوں میں ڈاکوؤں نے خواتین کو ان کے قیمتی زیورات سے محروم کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے تاجر خود اپنے دشمن ہیں، جرائم کا واویلا کرکے کہتے ہیں سرمایہ کاری نہیں آتی، پولیس چیف

اسلام آباد میں جنگل کا راج ،پاکستانی لڑکیاں غیرملکیوں کی ہوس کانشانہ بننے لگیں

ڈاکو زبردستی زیورات چھیننے کی بجائے کٹر کا استعمال کررہے ہیں۔ جہاں ہاں۔ ڈاکو ہاتھوں کی چوڑیوں اور گلے میں لٹکتی ہوئی سونے کی چین کو کٹر سے کاٹ کر لے گئے۔

خیابان عباسی میں واردات کے دوران ڈاکو خاتون کی ہاتھ کی چوڑیاں کاٹ کر لے گئے جبکہ کلفٹن میں ہونے والی واردات میں بائیک سوار ڈاکو کار سوار خاتون کے ہاتھ سے بریسلٹ کاٹ کر لے گئے۔

ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں کراچی پولیس ابھی تک ہوا میں قلابازیاں کھارہی ہے مگر ڈاکو ان کے ہاتھ نہیں لگے۔

اسی طرح دو روز قبل طارق روڈ پر ایک ڈاکو نے نقلی پستول سے ڈکیتی کی کوشش کی تاہم دکانداروں نے اسے موقع پر پکڑ لیا ، اور خوب ہاتھ صاف کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

گذشتہ روز کراچی کے علاقے تین ہٹی میں ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ، یہ ڈاکو بھی نقلی پستول سے ڈکیتی کی واردات کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

ڈیفنس اور کلفٹن میں ہونے وارداتوں کے شبے میں پولیس نے چند افراد کو حراست میں تو لیا تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے۔

متعلقہ تحاریر