سارہ انعام قتل کیس:ملزم شاہنواز کیخلاف غیرقانونی اسلحے کا مقدمہ بھی درج

اسلام آباد پولیس نے پاکستانی نژادکینیڈین خاتون سارہ انعام قتل کیس میں ان کے شوہر اور مرکزی ملزم شاہنواز امیر کیخلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔

پولیس نے ملزم سے تفتیش کے دوران ملنے والی معلومات کی بنیاد پر اس کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں سے غیرقانونی کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سارہ انعام قتل: ملک اور بیرون ممالک حصول انصاف کیلئے آوازیں بلند ہوگئیں

معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا

پولیس کے مطابق ملزم شاہنواز کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق  پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ سارہ انعام کا پرس اور شرٹ بھی ملزم کے فارم ہاؤس سے برآمد کرلی گئی  ہے، مقتولہ کے  پرس سے یو اے ای  درہم  اور  امریکی ڈالر  بھی برآمد  ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کےفارم ہاؤس سے مقتولہ کے پیسوں سے خریدی گئی کاربھی برآمد ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم نے مختلف اوقات میں مقتولہ سے بیرون ملک سے رقم بھی منگوائی تھی۔

متعلقہ تحاریر