لاہور میں خستہ اینٹیں اٹھانے پر ماں بیٹے پر بہیمانہ تشدد کرنیوالا بااثر شخص گرفتار

ملزم توصیف بٹ نے تلخ کلامی کےبعد ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خاتون کی قمیض کی تار تار کرکے اسے برہنہ کردیا۔واقعے کی دردناک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لاہور  کے علاقے مسلم ٹاؤن میں گھر کے باہر کھدائی کے دوران نکلنے والی خستہ اینٹیں اٹھانے پر بااثر شخص نے خانہ بدوش ماں بیٹے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

ملزم توصیف بٹ نے تلخ کلامی کےبعد ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خاتون کی قمیض کی تار تار کرکے اسے برہنہ کردیا۔واقعے کی دردناک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم توصیف بٹ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

اوکاڑہ میں جعلی نازیبا تصاویر وائرل کرنے پر 4 بچوں کی ماں کی خودکشی

نومولود بچی کو سرعام سڑک پر پھینک دیا گیا، پاکستان اب بھی پتھر کے دور میں جی رہا ہے

 

تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق مسلم ٹاؤن کے علاقے میں واپڈ کے عملےنے کھمبوں کی تبدیلی کیلیے سڑک پر کھدائی کی تھی جس کے دوران سڑک سے اینٹی نکلیں تھیں۔اس دوران وہاں سے ریڑھی لیکر گزرنے والی خانہ بدوش خاتون نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر ریڑھی پر اینٹیں جمع کرنا شروع کردیں۔

اس بات پر مذکور ہ گھر کے رہائشی توصیف بٹ کی خانہ بدوش خاتون سے تلخ کلامی ہوگئی اور معاملہ گالم گلوچ سے  ہاتھاپائی تک جاپہنچا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم توصیف نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون اور اس کے بیٹے کو تشدد کانشانہ بنایا اور خاتون کی قمیض پھاڑ دی جس کے باعث وہ برہنہ ہوگئی ۔ واقعے کی وڈیو میں افسوسناک مناظر واضح نظر آرہے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق اہل علاقہ نے بیچ بچاؤ کرایا۔پولیس نے دفعہ 354ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم توصیف بٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ تحاریر