خیبر پولیس کی کارروائی ، 30 کلو گرام ہیروئن برآمد ، ایک اسمگلر گرفتار
نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جمرود کی حدود میں خفیہ طور پر قائم ہیروئن بنانے والی فیکٹری کو سیل کردیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف مہم کو تیز کرتے ہوئے بدنام زمانہ بین الاصوبائی افغانی اسمگلر کو گرفتار کرکے 30 کلو ہیروئین برآمد کرلی ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے احکامات پر صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع خیبر میں بھی منشیات کے خلاف مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اے ٹی سی کا بااثر افراد کے ہاتھوں جزلان کے قتل کو دہشتگردی ماننے سے انکار
لاہور کے جنرل اسپتال سے 22 سالہ طالبہ پُراسرار طور پر اغواء
پولیس نے بین الا صوبائی بدنام زمانہ منشیات سپلائر یار رحمانی افغانی کو 30 کلو گرام ہیروئن اور 4 کلو کیمیکل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم NET خیبر کی منشیات کیخلاف بڑی اہم کارروائی ہے ، پولیس نے ہیروئن بنانے والی فیکٹری کو سیل کرکے آلات کو قبضے میں لے لیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری کے منشیات سے پاک معاشرے کے وژن کے روشنی میں ڈی پی او خیبر عمران خان کے احکامات پر انچارج NET خیبر ذولفقارآفریدی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے خفیہ اطلاع پر تھانہ حدود جمرود علاقہ شاکس یار رحمان ولد حاجی اوخیار افغانی کے حجرے پر چھاپہ مار کارروائی کی ، جہاں پر خفیہ طریقے سے قائم فیکٹری برآمد کر لی گئی۔
خفیہ فیکٹری سے 30 کلوگرام ہیروئن ، 4 کلوگرام کیمکل ، ہیروئن بنانے والے آلات جن میں بالٹی ، مکسچر ، ڈیجٹل ترازو اور جالی وغیرہ شامل ہیں برآمد کر لی گئی۔
ملزم یار رحمان ولد حاجی اوخیار سکنہ افغانستان حال شاکس کو گرفتار کرکے جمرود حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او خیبر عمران خان چترالی نے کہا کہ منشیات کے دھندے میں ملوث بدنامہ زمانہ منشیات سپلائر کی گرفتاری اہم کامیابی ہے ، منشیات کے خلاف جاری مہم میں یہ ابتک کی بڑی کارروائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں سے منشیات بنانے کے بعد ملک کے دوسروں حصوں کو سپلائی کی جاتی تھی ، علاقے سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن اسی طرح جاری رہیگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی پر NET انچارج ذوالفقار سمیت تمام اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔