حساس ادارے کے خلاف تقریر کرنے پر پی ٹی آئی کراچی کے مقامی رہنما گرفتار

تھانہ پریڈی پولیس نے رہنما تحریک انصاف سبحان علی ساحل کے دفعہ 505 الف ، 505 جیم اور 153 اے کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔

حساس ادارے کے افسران کے خلاف تقریر کا معاملہ ، تھانہ پریڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبحان علی ساحل کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پریڈی پولیس نے حساس ادارے کے اعلیٰ افسران کے خلاف تقریر کرنے اور عوامی احساسات کو بھڑکانے پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما سبحان علی ساحل کو زیرِ دفعہ 505 الف ، 505 جیم اور 153 اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینا والا حافظ آباد سے ن لیگ کا مقامی رہنما گرفتار

گھوٹکی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 7 پولیس اہلکار شہید

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ پریڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سبحان علی ساحل کو گلشن بیت المکرم مسجد کے قریب ایک گھر سے تالا توڑ کر گرفتار کیا گیا ہے۔

Predi police station, FIR registered

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے سبحان علی ساحل کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ جبکہ پولیس کی جانب سے سبحان علی ساحل کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے مقامی رہنما سبحان علی ساحل کے خلاف پریڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے علاقہ مجسٹریٹ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سبحان علی ساحل نے پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران اشتعال انگیز خطاب کیا ، سبحان ساحل نے موجودہ وزیر اعظم وزیر داخلہ اور حساس ادارے کے افسران پر الزامات لگائے اور کردار کشی کی ، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر