سکھر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، شہری عدم تحفظ کا شکار

شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر سماجی اور شہری حلقوں نے پولیس کے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھر پولیس کی ناقص کارکردگی اور فرائض میں غافل ، شہر میں نامعلوم چوروں کا راج، چوری، ڈکیتی، لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ، شہریوں میں خوف کی فضاء، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی جانب سے فرائض میں غفلت برتنے پر شہر میں نامعلوم چوروں کا راج ہوگیا ہے اور جرائم پیشہ افراد نے ایک بار پھر سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی  کے علاقے گلشن حدید سے 31 سالہ خاتون پر سرار طور پر لاپتہ

غیرت کے نام پر وجیہہ سواتی کا قتل ، مرکزی ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی

گذشتہ روز تھانہ اے سیکشن سکھر کی حدود حرا اسپتال کے باہر سے انسپکٹر علی مراد عباسی کی کرولا کار نمبر اے کیو ایچ 998 ، رنگ سفید ، ماڈل 2005 نامعلوم چور چوری کرکے باآسانی فرار ہو گئے۔

تھانہ آباد کی حدود میں قائم نجی موبائل کمپنی کی فرنچائز سے چار نامعلوم مسلح افراد لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تھانہ نیو پنڈ کی حدود نزد شکارپور پھاٹک کے قریب جانوروں کے چارے کی دوکان سے مسلح افراد دوکان مالک غلام مرتضی میمن سے تقریباً 50 ہزار روپے نقد رقم اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

چوری ، ڈکیتی اور لوٹ مار میں اضافے کی وجہ سے شہریوں میں خوف کی فضاء پھیل گئی اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر