سندھ پولیس نے لودھراں سے دانیہ شاہ کو گرفتار کرلیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دانیہ شاہ کو مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیٹی کی درخواست پر لودھراں سے گرفتار کیا ہے، دانیہ شاہ نے مرحوم کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں۔
مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ (دانیہ ملک) کو سندھ پولیس نے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کر لیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطاق ایف آئی اے کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ لودھراں کے نواحی گاؤں ڈانوراں میں دانیہ شاہ عرف دانیہ ملک کے گھر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
سینیٹر اعظم سواتی پر مقدمے در مقدمے، عدالتیں پریشان ، معمہ ہے نہ سمجھنے کا نہ سمجھانے کا
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ان کے اہل خانہ نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ، تاہم اہل علاقہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے دانیہ شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور وہ اسے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔
View this post on Instagram
دانیہ شاہ کون ہیں؟
معروف میزبان اور سیاستدان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوہ دانیہ شاہ اکثر خبروں اور سوشل میڈیا کے تقریباً تمام پلیٹ فارمز پر اپنے خلاف ہونے والے تبصروں کی وجہ سے اکثر ٹرینڈ کررہی ہوتی ہیں۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے رواں سال فروری میں دانیہ شاہ کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، جو ریکارڈ کے مطابق ان کی تیسری شادی تھی ، لیکن ان کی ازدواجی زندگی چند ماہ بعد ہی مشکلات میں گھر گئی جب دانیہ شاہ نے عدالت میں طلاق کا دعویٰ دائر کردیا تھا۔
اس دوران دانیہ شاہ نے آڈیو اور ویڈیوز کا ایک سلسلہ جاری کیا تھا جس میں مرحوم عامر لیاقت حسین کو قابل اعتراض حالت میں دکھایا گیا تھا۔
عامر لیاقت حسین کی قابل اعتراض ویڈیو جاری کرنے پر عامر لیاقت کی پہلی بیوی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
تاہم گزشتہ رات دیر گئے رپورٹس سامنے آئیں ہیں کہ مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپنے مرحوم شوہر کی فحش ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ (سی سی ڈبلیو) لودھراں نے ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی بیٹی کی شکایت پر چھاپہ مار کر دانیہ شاہ کو گرفتار کر لیا۔
دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ پولیس اور دیگر اہلکار ان کے گھر میں گھس گئے اور ان کی بیٹی کو گرفتار کر لیا۔ ’’میں تھانے آئی ہوں لیکن وہ مجھے کچھ نہیں بتا رہے اور دانیہ بھی یہاں موجود نہیں ہے۔‘‘
دانیہ شاہ کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو وراثت کا دعویٰ دائر کرنے پر سزا دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایک فلاحی تنظیم نے دانیہ شاہ کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تھی ، جس کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔









