عامر لیاقت کی نازیبا وڈیو لیک کرنے والی ملزمہ دانیہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل

ملک کے معروف ٹی وی اینکر اور سیاسی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پرجاری کرنے والی ان کی سابق اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، ملزمہ نے جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پھنسایا جا رہا ہے تاکہ وراثت سے محروم کردیا جائے

ملک کے معروف ٹی وی اینکر اور سیاسی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے والی ان کی سابق اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں معروف ٹی وی اینکر اور سیاسی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹرعامر لیاقت اور جج ارشد ملک کے قتل کے انکشافات میں کتنی سچائی ہے

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائمز ونگ نے گرفتار ملزمہ دانیہ کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت جج نے تفتیشی افسر ملزمہ پر الزام کی بابت دریافت کیا ۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ پر الزام ہے اس نے اپنے شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ناںزیبا ویڈیوز وائرل کی ہیں۔ عامر لیاقت کی یہ ویڈیوز طارق روڈ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئیں۔

عدالت نے کہا کہ پھر ملزمہ کو طارق روڈ تھانے کی حدود سے متعلق کورٹ میں پیش کیا جائے۔ جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ دانیہ شاہ کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو ہر جگہ دیکھی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ ملزمہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک گینگ سے ہے اور وہ اکیلے کام نہیں کرتی تھی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعدوفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمہ دانیہ شاہ کو جیل بھیج دیا۔

عدالت نے ایف آئی اے سے کہا کہ ضرورت پڑی تو دانیہ شاہ سے جیل میں پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اےکو آئندہ سماعت پر چالان کی کاپی پیش کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب دانیہ شاہ نے استدعا کی کہ مرحوم ایم این اے اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی متنازعہ ویڈیوز ان کی جانب سے وائرل نہیں کی گئیں تھیں ۔

ملزمہ دانیہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں موجودہ حالت کا نشانہ بنایا گیا تاکہ انہیں مرحوم ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وراثت سے محروم رکھا جا سکے۔

متعلقہ تحاریر