کمالیہ: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ملزم عطاء اللہ نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا جبکہ بھابھی کو شدید زخمی کردیا ہے۔

کمالیہ کے علاقے محلہ امرتسریاں میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے تیز دھار آلے کے وار کرکے بیوی کو قتل جبکہ بھابھی کو زخمی کردیا، واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق محلہ امرتسریاں کے رہائشی عطاء اللہ نے اپنی بیوی مسرت بی بی کو تیز دھار آلے سے گلے پر وار کر کے قتل کر دیا اور نزدیک گلی میں رہائش پذیر اپنے بھائی کے گھر جاکر اپنی بھابھی ممتاز کے سر پر بھی تیز دھا آلے سے وار کر شدید زخمی کردیا اور واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے

لندن سے چوری کی گئی بینٹلے ملسن کی تحقیقات میں سفارتی استثنیٰ  رکاوٹ بن گیا

اغوا کاروں کا ہنی ٹریپ، سندھ پولیس کا شہریوں کو ہوشیار رہنے کا مشورہ

ریسکیو ٹیموں نے تھانہ سٹی پولیس کی مدد سے خاتون کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عطاء اللہ کا اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا رہتا تھا ایک ماہ قبل بھی ملزم کا اپنے سسرال رینالہ خورد میں جھگڑا ہوا اور ملزم اپنی بیوی کو وہی چھوڑ کر کمالیہ واپس آگیا تھا۔

محلے داروں کے مطابق کچھ روز قبل ملزم عطاء اللہ اپنی بیوی مسرت بی بی کو راضی کرکے گھر واپس لے آیا تھا۔

سٹی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

FIR COPY

کمالیہ پولیس نے مقتولہ مسرت بی بی کے بھائی منیر احمد کی مدعیت میں ملزم عطاء اللہ کے خلاف 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ منیر احمد کا کہنا ملزم اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا رہتا تھا۔

متعلقہ تحاریر