ایڈیشنل سیکریٹری آبپاشی بہاولپور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام پر گرفتار

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ حسنین عباس نے نجی ہوٹل میں ملاقات کے لیے بلاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایڈیشنل سیکریٹری آبپاشی بہاولپور حسنین عباس کو لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری آبپاشی بہاولپور حسنین عباس کیخلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام پر پہلے مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اب انہیں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گورنر سندھ کی تمام ایس ایچ اوز کو قبلہ درست کرنے کیلیے 48 گھنٹے کی مہلت

فیروزوالا میں 2 کروڑ روپے کی ڈکیتی، بینک عملہ ملوث ہوسکتا، کرائم رپورٹر احمر کھوکھر

متاثرہ لڑکی کی جانب سے تھانہ ریس کورس لاہور میں حسنین عباس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق "اس کی دوستی ایڈیشنل سیکریٹری آبپاشی حسنین عباس سے سوشل میڈیا کی سائیٹ فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔”

متاثرہ لڑکی کے مطابق "حسنین عباس نے اسے گذشتہ روز مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔”

خاتون کے بیان کے بعد پولیس نے تھانہ ریس کورس پولیس نے ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی حسنین عباس کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کولیگل کروایا جائے گا تاکہ زیادتی کے متعلق درست شواہد حاصل کیے جاسکیں۔ جس کے بعد حتمی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر