کراچی: ٹیپوسلطان تھانے کی حدود میں 50 لاکھ کی ڈکیتی، نجی بینک کا سیکورٹی گارڈ گرفتار
پولیس حکام کے مطابق شہری جیسے ہی پیسے لے کر بینک سے نکلا ، ملزم سیکورٹی گارڈ نے اپنے ساتھی ڈاکوؤں کو اطلاع کردی تھی۔

کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ تھانے کی حدود میں 50 لاکھ کی ڈکیتی کا معاملہ ، پولیس نے نجی بینک کے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 16 نومبر کو ایک شہری سے تین ڈاکوؤں نے نجی بینک سے نکلنے والے شہری سے 50 لاکھ روپے لوٹے تھے۔ شہری جیسے ہی بینک سے رقم لے کر نکلا سیکورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں کو اطلاع کردی۔
یہ بھی پڑھیے
ایڈیشنل سیکریٹری آبپاشی بہاولپور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام پر گرفتار
کمالیہ: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
پولیس نے ملزم خاور خان (نجی بینک کا سیکورٹی) کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے اپنے تین ساتھیوں کو اطلاع دی تھی کہ ایک شہری 50 لاکھ روپے لے کر بینک سے نکلا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں نے شہری کا تعاقب کیا ، اور اس کے دفتر کے قریب اسلحے کے زور رقم چھین لی اور فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاور خان پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے ، جبکہ واردات کا ماسٹر مائینڈ ملزم شاکر بھی گرفتار ہوکے جیل جاچکا ہے۔ دونوں ملزمان کی ملاقات جیل میں ہوئی تھی ، تمام ترمنصوبہ بندی بھی جیل میں ہی کی گئی تھی۔