مردان میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارروائی، کروڑوں روپے کی 24 گاڑیاں برآمد
ڈی پی او ہارون رشید خان نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ان سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔
مردان کے تھانہ صدر پولیس اور اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف صوبوں سے چوری شدہ کروڑوں روپے مالیت کے چوری شدہ 24 عدد گاڑیاں برآمد کرلی ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہارون رشید خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ملک کے مختلف صوبوں سے 24 گاڑیاں چوری ہوئی تھی ان میں 13 گاڑیاں صوبہ پنجاب ، 2 اسلام آباد ، ایک آزاد کشمیر اور 4 ٹیمپر شدہ گاڑیاں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں سال کی پہلی بڑی ڈکیتی، ڈاکو بنگلے سے 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
این ای ڈی کے طالبعلم کا قاتل مبینہ مقابلے میں ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک
ان کا کہناتھا کہ تھانہ صدر پولیس اور اینٹی کار لفٹنگ سیل نے مشترکہ طور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی کار لفٹنگ گروہ کے دو ملزمان محمد فاروق سکنہ خواجہ ٹاؤن اور نویس سکنہ مردان کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر صوبہ پنجاب سمیت دیگر اضلاع کے مختلف مقامات سے چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی۔
ڈی پی او مردان نے کہا کہ گرفتار ملزمان صوبہ پنجاب سے گاڑیاں چوری کرکے خیبر پختونخوا کے علاقہ مالاکنڈ کے مختلف میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں شو کرکے فروخت کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ گاڑیاں قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔
ڈی پی او ہارون رشید خان نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ان سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔