بیوی کے قتل کے مقدمے میں سابق صوبائی سیکریٹری کےبیٹے عمر میمن کوسزائے موت
حیدرآباد کی بیراج کالونی کے رہائشی ملزم عمر میمن نے اپنی بیوی 4 بچوں کی ماں قرۃ العین عرف عینی کو رات بھر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا،10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد
حیدرآباد کی ماڈل کرمنل کورٹ نے 4 بچوں کی ماں قرۃ العین عرف عینی کے قتل میں ملوث اس کے شوہر سابق صوبائی سیکریٹری کے بیٹے عمر میمن کو سزائے موت سنادی۔
عدالت نے ملزم عمر میمن پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سی یو پر لڑکی کی خودکشی کا معمہ حل، گرفتار ملزم کا زیادتی اور قتل کا اعتراف
کراچی: کوچنگ سینٹر میں طالبعلم کی کلاشنکوف سے فائرنگ، ایک طالبعلم جاں بحق
بلدیہ تھانے کی حدود میں ڈیڑھ سال قبل بیراج کالونی کے رہائشی سابق صوبائی سیکریٹری کا بیٹا عمر میمن اپنی بیوی 4 بچوں کی ماں 30 سالہ قرة العین عرف عینی کو رات بھر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سول اسپتال میں لاوارث حالت میں چھوڑ گیاتھا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی تھی ۔
چار بچوں کی ماں ، جواں سال قرت العین کے قاتل شوھر عمر میمن کو عدالت نے سزائے موت سنادی ۔ pic.twitter.com/BGEXXJqmME
— Dr.Arfana Mallah (@Arfana_Mallah) January 11, 2023
حیدرآباد کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نمبر2/فورتھ ایڈیشنل سیشن جج غلام مرتضی ٰبلوچ ی نے بلدیہ تھانے میں درج 4 بچوں کی ماں قرۃالعین عرف عینی کی شوہر کے ہاتھوں تشدد سے ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار مقتولہ کے شوہر عمر میمن کو جرم ثابت ہونے پر بدھ کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔