کراچی: شقی القلب باپ نے بیوی سے جھگڑے پر 2 بیٹوں کو سمندر میں پھینک دیا
بیوی کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں تھے، بیوی کو کال کر رہا تھا کہ میری بات سنو، وہ میری بات نہیں سننا چاہ رہی تھی، سالی نے کہا جو کرنا ہے کر لو، میری مردانگی ختم ہو رہی تھی اور مجھے اکسایا جا رہا تھا۔ ملزم کا بیان
کراچی میں شقی القلب باپ نے مبینہ طور پر بیوی سے جھگڑے کے بعد 2 کم سن بیٹوں کو سمندر میں پھینک دیا جن کا 2 دن بعد بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔پولیس نےشقی القلب باپ کو حراست میں لے لیا۔
واقعہ بدھ کی شام کراچی کے جزیرے منوڑہ میں پیش آیا تھا۔ وں کی تلاش کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیے
سارہ ملک خودکشی کیس: اسپتال کی آڑ میں فحاشی کی سرگرمیاں جاری تھیں، پولیس
سارہ ملک کی مبینہ خودکشی کے کیس میں شکوک و شبہات کے سائے مزید گہرے ہوگئے
یس ایچ او ماڑی پور غلام حسین کورائی نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزم بدھ کی شام اپنے چھ اور نو سالہ بیٹوں کے ہمراہ منوڑہ پہنچا تھا اور پہاڑی سے اُنھیں سمندر میں پھینک دیا، اس نے خود بھی چھلانگ لگائی لیکن ریسکیو اہلکاروں نے اسے بچا لیا۔
شقی القلب باپ کا کہنا ہے کہ اس کے اپنی اہلیہ کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں تھے۔جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کی جانب سے بنائی گئی ملزم کی ویڈیو میں اس نے بتایا کہ اس نے بیوی کو فون پر کال کی لیکن وہ اس کی بات نہیں سن رہی تھی۔
’میں گھر سے آیا تھا اپنے بچوں کو لے کر، اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں تھے، بیوی کو کال کر رہا تھا کہ میری بات سنو، وہ میری بات نہیں سننا چاہ رہی تھی، اس کے ابو کو کال کی وہ فون نہیں اٹھا رہے تھے، اس کی بہن کو کال کی اور کہا کہ آپ کی بہن غلط کر رہی ہے، تو اس نے کہا کہ جو کرنا ہے کر لو۔‘
ملزم نے کہا کہ اس کی ’مردانگی ختم‘ ہو رہی تھی اور اسے ’اکسایا‘ جا رہا تھا۔ملزم نے کہا کہ بچے ڈوبے نہیں ہیں بلکہ اس نے خود ڈبوئے ہیں۔’میں نے سوچا کہ تینوں مرجائیں گے پھر اس کو آزادی مل جائے گی، اس کے بعد اس کو کرنا ہے کھلے دل سے کرے‘ ۔
جب ویڈیو بنانے والے لوگوں نے اس سے پوچھا کہ وہ خود کیوں نہیں ڈوبا تو اس نے کہا کہ وہ بھی ڈوبنے گیا تھا مگر ’پانی میں کافی آگے تک چلا گیا تھا‘۔پولیس کے مطابق سورج ڈوب جانے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری پیش آئی۔ دوسرے روز بھی نیوی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے تلاش جاری رکھی لیکن بچوں کا پتہ نہیں چل سکا ۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم میل نرس ہے، اس کی بیوی بی اے پاس اور خاتونِ خانہ ہے، دونوں کے درمیان مبینہ طور پر ناچاقی ہوئی تھی جس پر اس نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔