سوات منگلور میں بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق ایک زخمی

سوات منگلور کے علاقہ جمال آباد سنگوٹہ میں بھائی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے دو بہوں کو قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کردیا۔

سوات منگلور کے علاقے جمال آباد سنگوٹہ میں بھائی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی تین بہنوں پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں دو بہنیں جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ناصر خان ولد نادر خان نے گھر میں اپنی تین بہنوں عزت بی بی، رابعہ بی بی اور نازو بی بی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عزت بی بی اور رابعہ بی بی جاں بحق اور نازو بی بی شدید زخمی ہوگئی ، جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

سی ٹی ڈی سکھر کی خیرپور میں کارروائی ، اسلحے کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

سارہ ملک خودکشی کیس: اسپتال کی آڑ میں فحاشی کی سرگرمیاں جاری تھیں، پولیس

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش شروع کردی۔

ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطاء اللہ شمس اور ان کے ٹیم نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا۔

ملزم کے فائرنگ سے موقع ایک بہن جاں بحق ہوئی تھی جبکہ دو بہنوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا تاہم ایک اور بہن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ، جبکہ ایک بہن ابھی بھی زیر علاج ہے۔

ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطاء اللہ شمس کے نگرانی میں پولیس ٹیم نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے سوات کے کنارے ملزم کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر