کراچی سٹی کورٹ احاطے میں فائرنگ، پسند کی شادی کرنے والی بیٹی جاں بحق
کراچی کی مقامی عدالت میں اپنی مرضی سے شادی کرنے پر لڑکی کو والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پیر کے روز کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کو گولی مار کر ہلاک اور دو افراد کو زخمی کر دیا۔
سٹی ایس ایس پی شبیر سیٹھار نے بتایا کہ جب ہیڈ کانسٹیبل عمران زمان ، ہاجرہ کے ساتھ عدالت کی طرف جا رہے تھے تو لڑکی کے والد امیر زمان ان کا پیچھا کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت وڈیو وائرل کیس:ملزمہ دانیا کی درخواست ضمانت پھر مسترد
سی ٹی ڈی سکھر کی خیرپور میں کارروائی ، اسلحے کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
ایس ایس پی کے مطابق جب وہ عدالت کے احاطے میں پہنچی تو اس نے فائرنگ کردی جس سے ہاجرہ جاں بحق ہوگئی۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ اس نے اپنے داماد پر بھی گولی چلائی جس سے وہ اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ متوفی 3 جنوری کو جواد سے شادی کرنے کے لیے گھر سے بھاگی تھی۔ نتیجتاً اس کے والد نے 10 جنوری کو پولیس میں اغوا کی شکایت درج کرائی۔ وہ جواد کے ساتھ شادی کے لیے عدالت جا رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔
واقعے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو امیر زمان کو گرفتار کرلیا ہے۔