سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کا ماحول گرم
2018 کے سینیٹ انتخابات میں ارکان کی خرید و فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کو پیسے لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
2018 کے سینیٹ کے انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کو پیسے لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد حکومت کی سینیٹ کے انتخابات 2021 میں اوپن بیلٹنگ سے کرانے کا ماحول گرم ہو گیا ہے۔
اس ویڈیو میں خیبرپختونخوا کے وزیرقانون سلطان محمد خان اور صوبائی رکن اسمبلی عبیداللہ مایار موجود ہیں جو اپنا حصہ لے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان کو بھاری رقم کے عوض خریدا گیا۔
ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی محمد علی باچا پاکستان تحریک انصاف ارکان کو پیسے دے رہے ہیں۔ سلطان محمد رقم لے کر بیگ میں رکھ لیتے ہیں۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سردار ادریس بھی ویڈیو میں رقم وصول کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
SENATE FOR SALE: senate seats being sold for previous elect. – this video explains y PM Khan now & other 2 parties too in COD used to then say that it shud b by ‘open identifiable ballot’ – what is beyond understanding that why the idea shudnt be supported this time? pic.twitter.com/3xjv1DMy0H
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) February 9, 2021
ان کے علاوہ خاتون رکن صوبائی اسمبلی معراج ہمایوں کو بھی بھاری رقم کے عوض خریدا گیا جنہیں ویڈیو میں رقم وصول کر کے بیگ میں رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ ایک اور سابق رکن صوبائی اسمبلی دینہ خان بھی ویڈیو میں رقم وصول کر کے بیگ میں رکھتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
Resignation received from the Law Minister Sultan Mohammad Khan. pic.twitter.com/upU5o7qcS5
— Mahmood Khan (@IMMahmoodKhan) February 9, 2021
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلطان محمد خان کے استعفیٰ کا عکس شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کابینہ سے مستعفی ہونا اُن کی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے۔
As Chief Executive of KP, I’ve asked Law Minister Sultan Khan to step aside & resign, due to his alleged appearance in a video released on social media , to clear his name.
We will ,as per vision of PM, uphold highest standards of accountability & transparency in this province.— Mahmood Khan (@IMMahmoodKhan) February 9, 2021
ادھر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ہے کہ ‘یہ ویڈیو اس بات کی عکاسی کر رہی ہے کہ سینیٹ میں ارکان کس طرح ووٹوں کی خریدوفروخت کرتے ہیں۔’
The videos showing the shameful way in which politicians buy & sell votes in Senate reflects the total destruction of the nation’s morality by successive ruling elites as they drowned the nation in debt. Cycle of corruption & money laundering is a sordid tale of our pol elite:
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 9, 2021
وزیراعظم نے لکھا کہ ‘یکے بعد دیگرے مسلط ہونے والی حکمران اشرافیہ نے عوام کو قرض میں ڈبو دیا اور یہ ویڈیو ان کے ہاتھوں قومی اخلاقیات کی تباہی کا ثبوت ہے۔’
They spend money to come to power & then use this pol power to make money to purchase bureaucrats, media & other decision-makers to consolidate their power & rob nation’s wealth – money laundering it into offshore accts/ foreign assets/palatial residences abroad.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 9, 2021
عمران خان نے لکھا کہ ‘کرپشن اور منی لانڈرنگ کا یہ دور اقتدار میں آنے کے لیے پیسہ بہانے والی سیاسی اشرافیہ کی ایک گھناؤنی داستان ہے جو اپنے اقتدار کے استحکام کے لیے افسران اور میڈیا سمیت دیگر فیصلہ سازوں کی خریداری سے متعلق مال بنانے اور عوام کو لوٹ کر غیرملکی اکاؤنٹس بھرنے، اثاثے بنانے اور بیرون ملک محلات کی خریداری کی غرض سے منی لانڈرنگ کے لیے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہیں۔’
This is what the PDM cabal wants to now protect by supporting a corruption-friendly system. We are determined to stop this cycle of corruption & money laundering that is debilitating the nation.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 9, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ‘پی ڈی ایم اب بدعنوان دوست نظام کی حمایت کے ذریعے یہی سب کچھ بچانا چاہتی ہے۔ ہم بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔’
واضح رہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات 2021 اوپن بیلٹنگ کے ذریعے کرانے کی تجویز دی ہے جس سے متعلق صدارتی آرڈیننس بھی جاری ہوچکا ہے۔ اس صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کیا گیا ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں اوپن بیلٹنگ کے ذریعے انتخابات کے انعقاد کی مخالفت کر رہی ہیں تاہم سینیٹ 2018 میں خرید و فروخت کی ویڈیو سامنے آنے سے حکومت کا موقف یقینی طور پر مضبوط ہوا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 20 ممبران کو ایک انکوائری کے بعد ہٹادیا تھا جس سے ثابت ہوا تھا کہ انہیں سینیٹ انتخابات 2018 میں بعض امیدواروں کی حمایت کرنے کے خلاف رقم ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سینیٹ کے انتخاب میں کیا اِس بار بھی ووٹ بکے گا؟ کتنے میں؟
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ کی نشست کے ابھی سے ریٹ لگنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے بلکہ ماضی میں بھی ممبر اپنا ضمیر بیچ کر پیسہ اکٹھا کرتے تھے۔’
لہٰذا ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایوان بالا کے انتخاب کو کھلی رائے شماری کے ذریعے کرانے کا زور دیا جارہا ہے۔
حتیٰ کہ سپریم کورٹ کے حکم کا انتظار کیے بغیر حکومت نے کھلی اور شناختی بیلٹ کے ذریعے ایوان بالا کے آئندہ انتخابات کرانے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کر کے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کی۔
بدھ کی صبح سے ہی سوشل میڈیا پر بھی اوپن بیلٹنگ کے حمایت میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلایا جا رہا تھا جس میں لوگ اوپن بیلیٹ کی حمایت میں ٹوئٹس کر رہے تھے۔ اِس ٹویٹر ٹرینڈ میں گزشتہ روز لیک ہونےوالی ویڈیو بار بار شیئر کی جا رہی تھی۔