وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے دھاندلی سے چھٹکارا مل جائے گا۔
پاکستان کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے تاکہ انتخابات کے دوران دھاندلی سے چھٹکارا پایا جا سکے۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ ‘نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے۔ اس مشین کے ذریعے پرامن الیکشن ہوں گے اور دھاندلی سے چھٹکارا مل جائے گا۔’
پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کر لی
وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ
مشین کے دو حصے ہیں ایک حصے پر انتخابی نشانات ہیں ، دوسرا حصہ پریزائڈنگ افسر کے پاس ہوگا
@fawadchaudhry pic.twitter.com/IQs3LicK3J— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) February 22, 2021
انہوں نے کہا کہ ‘الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جس کے ایک حصے میں اتنخابی نشانات ہوں گے جبکہ دوسرا حصہ پریزائڈنگ افسر کے پاس ہوگا۔ پریزائڈنگ افسر ہی مشین آن کرسکے گا اور ووٹر کسی بھی نشان پر کلک کر کے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکے گا۔’
فواد چوہدری نے بتایا کہ ‘انتخابی نشان پر کلک کرنے سے الیکٹرانک ووٹ کاسٹ ہوجائے گا۔ اس مشین کے ذریعے نہ صرف ووٹ کاسٹ کیا جاسکتا ہے بلکہ بیلیٹ پیپر بھی پرنٹ ہوسکے گا۔’
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی طلباء طیارہ سازی میں ‘ایم آئی ٹی’ اور ‘اسٹینفورڈ’ سے آگے
وفاقی وزیر نے کہا کہ ‘وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے زبردست کام کیا ہے۔ مشین پر مذید کام جاری ہے اور یہ اپنے آخری مراحل میں ہے۔ مشین کو ہم نادرا، نسٹ اور کامسیٹس یونیورسٹی کے ساتھ شیئر کرنے جا رہے ہیں۔’
انہوں نے کہا کہ ‘یہ بہت ضروری ہوگیا ہے کہ ہم ووٹنگ کو الیکٹرانک مشین پر لائیں تاکہ ڈسکہ اور دیگر مقامات پر حال ہی میں پیش آنے والے واقعات سے جان چھوٹ جائے۔’
ٹوئٹر پر فتح نامی ایک صارف نے لکھا کہ وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال اس وقت نہیں کریں گے جب تک اس کا ٹیسٹ غیرجانبدار عالمی ادارے سے نہیں ہو جاتا کیونکہ انہیں فواد چوہدری پر اعتماد نہیں ہے۔
I wouldn’t trust EVM built under Fawad Chaudary until it’s verified by independent international organizations
— Fatah (@fatah_pak) February 22, 2021