پی ایس ایل کے میچز 14 نومبر سے شروع
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اب تک ملتان سلطانز سر فہرست ہے
پاکستان سُپر لیگ 5 کے لاک ڈاؤن کے باعث ملتوی ہونے والے میچز کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا۔ پی ایس ایل 5 کے پلے آف میچز 14 اور 15 نومبر کو ہونگے۔ جبکہ 17 نومبر کو فائنل مقابلہ ہوگا۔ پی ایس ایل 5 کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
کراچی میں ہونے والے میچز کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ محکمہ ٹریفک پولیس نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیڈیم روڑ کے اطراف کی شاہراہوں کو امن و امان کے صورت حال کے پیش نظر عام ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔
پاکستان سوپر لیگ کے پلے آف میچز سے قبل بروز بدھ 11 نومبر سے پریکٹس میچز کا انعقاد ہوا۔ 11 نومبر کو ہونے والے پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے مابین میچ میں ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 22 رنز سے ہرا دیا۔ جبکہ لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے مابین ہونے والا میچ لاجسٹک مسائل کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
جمعرات 12 نومبر کو بھی پی ایس ایل کی ٹیمیں پریکٹس میچز میں حصہ لیں گی۔ پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا جبکہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔
پی ایس ایل 5 کے میچز کا انعقاد لاہور میں 20 فروری کو ہوا تھا۔ پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا گیا تھا۔ پی ایس ایل کے ایونٹ کا آغاز 20 فروری کو ہوا تھا جس کا فائنل 22 مارچ کو ہونا تھا۔ لیکن کرونا کہ باعث پی ایس ایل کے 4 میچز ملتوی کر دیئے گئے تھے۔ جو کہ 14 نومبر سے کھیلے جائیں گے۔
تاہم سب سے کم پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کھیل سے باہر ہو چکی ہیں۔ جبکہ 14 پوائنٹس کے ساتھ ملتان سلطانز سرفہرست پر ہے۔
پی ایس ایل 5 میں 36 غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔ جبکہ پی ایس ایل 5 میں شرکت کے لیے 425 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی۔