پی ٹی وی اسپورٹس اور اے آروائی کامقابلہ: کرکٹ شائقین کےلئےخوشخبریاں
پی ٹی وی اسپورٹس نے قوت گویائی اور سماعت سے محروم کرکٹ کے شائقین کےلئے کرکٹ کمنٹری اور تجزیے کا نیا سیگمنٹ شروع کیا ہے
پاکستان میں اسپورٹس کے شوقین لوگوں کے لئے ایک نہیں دودو خوشخبریاں، پاکستان ٹیلی ویژن کے پی ٹی وی اسپورٹس نے گونگے بہرے افراد کےلئے خصوصی سیگمنٹ شروع کردیا جبکہ اے آر وائی نے بھی اسپورٹس چینل "اے اسپورٹس” کی نشریات کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
پی ٹی وی اسپورٹس نے قوت گویائی اور سماعت سے محروم کرکٹ کے شائقین کےلئے ایک نیا سیگمنٹ شروع کیا ہے جس میں کرکٹ میچ کے دوران اشاروں کی زبان میں کمٹری کی جائے گی جبکہ میچز کے بعد ہونےو الے تجزیے بھی اشاروں کی زبان میں شامل کیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
فواد چوہدری نے پی ٹی وی کو بھی خسارے سے نکال لیا
پی ٹی وی پر شہباز شریف کی لائیو تقریر کا کریڈٹ فواد چوہدری کو
معروف صحافی عون ساہی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامیں بتایا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کی زبردست کوششوں سے اب کرکٹ کے شائقین ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کو اشاروں کی زبان میں دیکھ سکیں گے تاکہ کرکٹ کی اس ٹرانسمیشن کوزیادہ جامع اور تمام شائقین کےلئے لطف اندوز بنایا جاسکے۔
Watch match reports and analysis @PTVNewsOfficial on World Cup T20 matches. We have been using sign language as well to make it a more inclusive transmission under guidance of @fawadchaudhry and MD PTV Mr. Amir Manzoor. Great effort @Namoods@ArifAlvi @GovtofPakistan pic.twitter.com/xM9O5wMDKJ
— Aoun Sahi (@AounSahi) October 17, 2021
دوسری جانب پاکستان کے پہلے ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) اسپورٹس چینل اے اسپورٹس کی نشریات کا آغاز ہوگیا ہے۔افتتاحی تقریب میں ا ے آر وائی نیٹ ورک کےصدر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور اے اسپورٹس کے بانی سلمان اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے اسپورٹس چینل کی نشریات کے بعد شائقین کرکٹ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے تمام میچز براہ راست دیکھ سکیں گےانھوں نے کہا کہاے اسپورٹس پہلا ایچ ڈی چینل ہے، جس پر تمام کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔