علی ظفر کا اعزاز، یواے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

پاپ گلوکار نے بتایا کہ انہیں متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا دیا گیا ہے اور وہ یہ اعزاز ملنے پر امارات اور حکومت دونوں کے شکرگزار ہیں۔

اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار علی ظفر نے اخبار کے دفتر کا دورہ کیا اور نہایت پرجوش خبر سنائی۔ علی ظفر اس وقت دبئی کے دورے پر ہیں اور انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا تفویض کیا جاچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق علی ظفر نے آخری بار خلیج ٹائمز کا دورہ 2014 میں کیا تھا جب وہ اپنی بالی ووڈ فلم ٹوٹل سیاپا کی پروموشن کیمپین پر تھے۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر پشتو میں بھی گلوکاری کرنے لگے، نیا گانا ریلیز

کرونا میں ڈنمارک مسافروں کو خصوصی پاسپورٹ جاری کرے گا

پاپ گلوکار نے بتایا کہ انہیں متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا دیا گیا ہے اور وہ یہ اعزاز ملنے پر امارات اور حکومت دونوں کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے ان کی دبئی، یو اے ای اور مینا(مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ افریقہ)، یہاں کے میڈیا اور عام افراد سے وابستگی ہے۔

علی کا کہنا تھا کہ آخری بار وہ کورونا وائرس پھیلنے سے قبل ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے دبئی آئے تھے، انہوں نے کہا کہ امارات کی سب سے قابل تعریف بات یہ ہے کہ آپ نے مختلف ثقافتوں، قومیتوں اور عقائد کے افراد کو اس معاشرے میں یکجا کرکے اور انہیں محبت کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع دے کر پوری دنیا کے لیے مثال قائم کردی ہے۔

گولڈن ویزا ملنے پر علی ظفر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک فنکار کو اظہار خیال کی آزادی ہونی چاہیے اور مختلف ممالک میں آزادی کے ساتھ سفر کرنے سمیت اپنے مداحوں سے ملاقات میں سہولت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب بار بار ویزا حاصل کرنے کے مرحلے سے نہیں گزرنا پڑے گا، میرے لیے اور میرے اہلخانہ کے لیے سفر کرنے میں بہت آسانی ہوجائے گی، اب ہم مزید کام کرسکتے ہیں اور آرٹس کے شعبے کے لیے اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر