کورونا کیسز میں کمی کے بعد سکھر میں کھیلوں کے میدان سجنے کو تیار

کمشنر سکھر کا کہنا ہے سکھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے تینوں اضلاع میں اسپورٹس ایونٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمشنر سکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں فوکل پرسن مقرر کرکے سب کمیٹیاں تشکیل دیں گے۔ اسپورٹس کلینڈر کے مطابق کھیلوں کے شیڈول ترتیب دیے جائیں۔

ڈویژنل اسپورٹس کمیٹی کا اجلاس کمشنر سکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر کی زیر صدارت کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون اختر حسین قریشی ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر اسپورٹس سکھر، چیمبر آف کامرس، پولیس، ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر ، کھیلوں کے ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی میڈیا نے ‘حیدر علی’ کو پاکستان کا روہت شرما قرار دےدیا

نمبر ون بیٹسمین اب نمبر ون فوٹوگرافر بننے کو تیار

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم دسمبر تک انٹر ڈسٹرکٹ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے اسپورٹس کلینڈر ترتیب دیا جائے گا  اور یکم تا 10 دسمبر تک مختلف کھیلوں کے فائنل مقابلے ڈویژن سطح پر سکھر میں منعقد ہونگے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شام کے وقت میں طلبہ اور دیگر کھلاڑیوں کے درمیان کھیلوں مقابلے کرائیں جائیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شفیق احمد مہیسر کا کہنا تھا کہ تمام کھیلوں کے مقابلوں میں اسکول اور کالجوں کے طلبہ سمیت طالبات کی شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ اس موسم سے مستفید ہوتے ہوئے صبح کے اوقات میں طالبات کے ایونٹ منعقد کرائے جاسکیں۔

کمشنر سکھر ڈویژن نے کہا کہ ٹبل ٹینس، بیڈمنٹن، اسکوائش، ایلتھلیٹ، سائیکلنگ، فٹ بال ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں کے لیے نجی ایسوسی ایشنز کا تعاون بھی حاصل کیا جائے۔ ڈویژن اور ضلعی سطح پر انتظامیہ ہراول دستہ ثابت ہوگی۔ یکم دسمبر  کے بعد 10 دسمبر تک فائنل مقابلے سکھر میں منعقد کرائے جائیں گے، جس کے لئے شاندار رنگا رنگ تقریب منعقد کرائی جائے گی جس میں فاتح ٹیموں، طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں خیرپور، گھوٹکی، سکھر کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر اسپورٹس سکھر، تعلیمی بورڈ سکھر  سمیت دیگر ایسوسی ایشن اور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے کھیلوں کے انعقاد کے سلسلے میں گذشتہ سال ہونے والے پروگرواموں کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی۔

متعلقہ تحاریر