پاک بھارت مقابلہ: سابق کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کیلئے میدان میں آگئے

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ سپر اوور میں جائےگا جس میں پاکستان کی فتح ہوگی

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ولڈکپ 2021 کےاعصاب شکن میچ سے قبل دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین اپنی اپنی ٹیموں کے حوصلے بڑھارہے ہیں، سابق کھلاڑی اپنے ملک کے کھلاڑیوں کی کمی اور کوہتائیوں  کی نشاندہی کررہےہیں تاکہ اعصاب شکن میچ میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے نجی یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ سپر اوور میں جائےگا جس میں پاکستان کی فتح ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی اپ سیٹ شروعات

سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے زبردست کمبی نیشن  میں ہے پوری قوم کی طرح میں بھی بہت پرامید ہوں کہ پورے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو اکیلے میچ جتوا سکتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے دونوں اوپنرز کافی عرصے سے بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں، مڈل آرڈر اچھا ہے، سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن بھی بنا ہوا ہے۔

انھوں نے بتایاکہ انہوں نے مزید کہا کہ باؤلنگ کے شعبے میں پاکستان کا کوئی جواب نہیں ہے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث روف ایک بہترین اٹیک ہیں جبکہ بیٹنگ کا شعبہ بھی زبرست پرفارمنس دے رہا ہےعماد وسیم اور شاداب خان دونوں اسپنرز اچھے ہیں ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہر وقت بھارت ہی بڑے ایونٹس جیتے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ  ورلڈکپ میں بھارت کا ریکارڈ پاکستان سے بہت اچھا ہے۔ ایک وقت تھا جب پاکستان بھارتی کرکٹ ٹیم کے اعصاب پر حاوی ہوتا تھا، لیکن اب بھارتی ٹیم حاوی رہتی ہے۔

بھارت کے سابق کرکٹرمحمد کیف  نے بھی اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کا بیٹنگ آرڈر پہلے سے بہتر ہوا ہےبابر اعظم کھیل کا رخ بدل سکتے ہیں تاہم ویرات کوہلی کا کوئی مقابلہ  نہیں  ماضی میں پاک بھارت میچوں کے دوران زیادہ پریشر ہوا کرتا تھالیکن  اب بھارتی ٹیم پاکستان کے پریشر میں نہیں ہوتی ۔

متعلقہ تحاریر