ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، بچوں کی بلو فلیمیں بنانے والا گروہ گرفتار

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل سکھر نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی بلیو فلمیں بنانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل سکھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر فصیح الرحمان کی ہدایات پر سکھر کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او محمد زمان کی قیادت میں لاڑکانہ ، شہداد کوٹ اور کراچی میں کاروائی کے دوران چار ملزمان قاسم ، ہیبت ، فراز اور شاہد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف پورن چائلڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

یہ بھی پڑھیے

غیرت کے نام پر قتل ہونے والی سندھ کی بیٹی کو اناف کب ملے گا؟

عامرخان ہندوؤں کے خلاف ہے، انتہاپسند ہندو ایک بار پھر مشتعل

ایس ایچ او محمد زمان نے بتایا کہ ملزمان بچوں کی بلو فلمیں بنا کر اسے وائرل کرتے تھے جس کی شکایت ملنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم فصیح الرحمان نے فوری کاروائی کی ہدایت کی اور ہم نے کئی دنوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔

ایس ایچ او محمد زمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو آج سکھر کی سیشن کورٹ میں پیش کرکے عدالت سے ان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فصیح الرحمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملزمان بچوں کی فلمیں وائرل کرنے کے علاوہ بچوں کے والدین کو بلیک میل بھی کرتے تھے۔ انہوں نے کہا امید ہے دوران تفتیش اس گروہ کے مزید کارندے گرفتار ہوں گے۔ انہوں نے ایف آئی اے جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے تاہم عوام کا تعاون بہت ضروری ہے۔

متعلقہ تحاریر