انگلش سیریز فرینڈز کے گنتھر انتقال کرگئے

اداکار جیمز مائیکل ٹائیلر تین برس سے پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا تھے۔

انگلش سیریز فرینڈز کے گنتھر انتقال کرگئے، ان کا اصل نام جیمز مائیکل ٹائیلر تھا، وہ 2018 سے پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا تھے اور اتوار کو لاس اینجلس میں واقع اپنے گھر میں وفات پاگئے۔

جیمز کے اہل خانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا انہیں گنتھر کے نام سے جانتی تھی مگر ان سے پیار کرنے والے انہیں اداکار، موسیقار، کینسر سے آگاہی پیدا کرنے والے شہری اور محبت کرنے والے شوہر کے طور پر یاد رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا ماجد جہانگیر کی کہانی عمر شریف کی طرح ختم ہوگی؟

 ظرافت کا ایک عہد تمام ، عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

مائیکل نے فرینڈز نامی سیریز میں 10 سال تک گنتھر کا کردار ادا کیا، انہوں نے سبرینا دا ٹینیج وچ، اسکربس، ایپیسوڈز اور ماڈرن میوزک میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مائیکل ٹائیلر نے تین برس تک اپنی بیماری کو عوام سے چھپائے رکھا۔ ابتدائی تشخیص کے بعد انہیں ایک برس تک ہارمون تھیراپی دی جاتی رہی مگر کورونا وائرس آنے تک ان کا کینسر جسم میں پھیل چکا تھا۔

انہوں نے مرد حضرات سے اس بات کی اپیل بھی کی کہ اپنا پروسٹیٹ باقاعدگی سے چیک کرواتے رہیں تاکہ اس کی بروقت تشخیص ہوسکے۔

فرینڈز کاسٹ کے بنیادی رکن ہونے کے باوجود ٹائیلر سیریز کی نئی ری یونین قسط کا حصہ نہیں بنے، انہوں نے یہ کہہ کر کام سے انکار کیا تھا کہ اپنی بیماری کی وجہ سے وہ اس خصوصی قسط کو خراب نہیں کرنا چاہتے۔

متعلقہ تحاریر