ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف 130 رنز سے فتح

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کے 5ویں میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لئے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے 5ویں میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی 130 رنز کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے کے 5ویں میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے۔ اور اسکاٹ لینڈ کے لیے جیت کا ہدف 191 رنز رکھا۔

افغانستان کے پہاڑ جیسے ہدف کو دیکھ کر اسکاٹ لیند کی ٹیم پہلے ہی مرحلےمیں دباؤ میں آگئی جب اس کی پہلےوکٹ 28 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ اسکاٹ لینڈ کی دوسری اور تیسری وکٹ بھی 28 کے مجموعی اسکور پر گری۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا کے خلاف پاکستان کی فتح، بابر اعظم کے والد فرط جذبات سے رو پڑے

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر12مرحلہ: پاکستان کی انڈیا کو 10وکٹوں سے شکست

30 کے مجموعہ پر اسکاٹ لینڈ کے چوتھے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ پانچویں وکٹ 36 کے مجموعی اسکور پر ہمت ہار گئی ۔ 38 کے اسکور پر چھٹی وکٹ بھی گر گئی۔ اسکور میں 7 رنز کے اضافے کے بعد اسکاٹ لینڈ کی 7ویں وکٹ بھی گر گئی۔ 8 رنز کے اضافے کے بعد اسکاٹ لینڈ کی افغانستان کے خلاف 8ویں وکٹ بھی گر گئی۔ 9ویں اور 10ویں وکٹ 60 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے نے سب زیادہ 25 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان کائلے کوٹزر صرف 10 رنز بنا پائے ۔ کرس گیوس نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسکاٹ لینڈ کے 5 کھلاڑی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 5 اور راشد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے ٹیم کو 54 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ زازائی 44 اور شہزاد 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

رحمان اللہ گرباز اور نجیب اللہ زردان نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، گرباز 46 رنز بناکرآؤٹ ہوئے تاہم نجیب اللہ نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور وہ آخری گیند پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے 2 اور مارک واٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ تحاریر