صنفی تفریق کے خلاف نبرد آزما ادارے کی صنفی تفریق
ویب سائٹ مینگو باز پراُس تصویر میں ایک مرد کو بیت الخلاء میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بظاہر وہ مرد رفع حاجت میں مصروف ہے۔
مردوں کے عالمی دن اور یوم بیت الخلاء پر ایک پاکستانی ویب سائٹ نے اپنے کوور پر متنازع تصویر شائع کی جس پر سوشل میڈیا میں خاصی تنقید کی جارہی ہے۔
ویب سائٹ مینگو باز پراُس تصویر میں ایک مرد کو بیت الخلاء میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بظاہر وہ مرد رفع حاجت میں مصروف ہے۔
اپنی فیس بُک پوسٹ میں ویب سائٹ نے ایک ہی جملے میں مردوں کے عالمی دن اور یوم بیت الخلاء کی مبارکباد دی ہے۔
اِس پوسٹ پر سیکڑوں کمنٹس آچکے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے بیچ بحث و تکرار چل رہی ہے۔ چند کمنٹس جو خواتین کی جانب سے کیے گئے اُن میں مردوں کو یہ کہہ کر نشانہ بنایا گیا ہے کہ خواتین روز ایسے تصاویر کا نشانہ بنتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایپل رواں ماہ نئے میک ماڈلز متعارف کروائے گا
جبکہ زیادہ تر مردوں نے خواتین کے والد یا بھائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایسے ہی مرد ہیں خواتین اُن کو کیوں نہیں اِس دن کی مبارکباد دیتیں۔
عام طور پر ویب سائٹس اپنے سوشل میڈیا پیجز پر نظر رکھتی ہیں اور اخلاق سے گری ہوئی کسی بھی پوسٹ کو ہٹا دیتی ہیں یا کمنٹس ماڈریٹ کرتی ہیں۔
مینگو باز نے اِس پر بھی کوئی توجہ نہیں دی ہے اور اُس کے فیس بُک پیج پرگالیاں اور اخلاق سے گرے ہوئے دیگر الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کا خیال ہے کہ اِس قسم کی پوسٹس کرنا درست نہیں۔ ایسے معاشرے میں جہاں جنس کی بنیاد پر عورتوں کو ہراساں کیا جاتا ہے وہاں اِس قسم کی تصاویر کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی۔ جنس کی بنیاد پر کسی کا بھی مزاق اُڑانا ایک صحت مند معاشرے میں درست اقدام نہیں۔