وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
اجلاس میں کالعدم تنظیم کی غیرقانونی سرگرمیوں سے پیدا شدہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کی سرگرمیوں سے پیدا شدہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمر ایوب اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین مقرر، معیشت پر کوئی فرق پڑے گا؟
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر غور کیاجائےگا۔
کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، اس اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 28, 2021