بھارت میں گزشتہ برس ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کی خودکشی

بھارت کی مرکزی حکومت کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2020 میں ایک لاکھ 53 ہزار 52 افراد نے خودکشیاں کیں یعنی روزانہ 418 افراد نے اپنی جان لی۔

بھارت کی مرکزی حکومت کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2020 میں ایک لاکھ 53 ہزار 52 افراد نے خودکشیاں کیں یعنی روزانہ 418 افراد نے اپنی جان لی۔

نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے مطابق 2020 کے اعداد و شمار 2019 کے مقابلے میں زیادہ ہیں، 2019 میں ایک لاکھ 39 ہزار 123 افراد نے خودکشی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی ملبوسات برینڈ کو اردو عنوان سے کلیکشن متعارف کروانا مہنگا پڑ گیا

سوپرمین نے کشمیر کو متنازع علاقہ کہہ دیا، بھارتی شہری چراغ پا

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خودکشیاں ریاست مہاراشٹرا میں کی گئیں جن کی تعداد 19909 تھی، تامل ناڈو میں 16883، مدھیا پردیش میں 14578، مغربی بنگال میں 13103 اور کرناٹکا میں 12259 ریکارڈ کی گئیں۔

ریاست اتر پردیش سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے جس کا بھارت کی کُل آبادی میں 16.9 فیصد حصہ ہے لیکن وہاں پر خودکشی سے ہونے والی اموات کا تناسب صرف 3.1 فیصد رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 33.6 فیصد خودکشیاں خاندانی مسائل کی وجہ سے ہوئیں، 18 فیصد بیماریوں کی وجہ سے جبکہ شادی شدہ زندگی میں مسائل کے باعث 5 فیصد خودکشیاں کی گئیں۔

ملک کے 53 بڑے شہروں میں 23855 خودکشیاں رپورٹ ہوئیں جس میں یہ مشاہدہ کیا گیا کہ شہروں میں خودکشی کے واقعات کی شرح 14.8 فیصد ہے۔

متعلقہ تحاریر